پاکستان
12 جون ، 2015

متحدہ رہنما عامر خان کو 25 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

متحدہ رہنما عامر خان کو 25 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی .....کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر 25 جون تک جیل بھیج دیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کوپولیس نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔دوران سماعت عامر خان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ ان کے موکل نے کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے اور وہ ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔ عدالت نے عامرخان کی جانب سے جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 25 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان پر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :