پاکستان
12 جون ، 2015

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی میں آپریشن جاری رہیگا،نوازشریف

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی میں آپریشن جاری رہیگا،نوازشریف

کراچی ......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ ملک کے حالات یقینا بہتر ہورہے ہیں ، دہشتگرد سمجھ رہے ہیں کہ انہیں شکست ہورہی ہے ، وہ بھاگتے بھاگتے فائرنگ کرتے ہیں ، ایسا بھی کتنے دن کرلینگے۔ حب میں آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نواز شریف نے یہ بھی کہاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن کراچی جاری رہیگا ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ گوادر خطے کے ممالک کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ہے ، اسے فری پورٹ بنائینگے اور اسپیشل اسٹیٹس دینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان او کراچی سمیت ملک بھر سے دہشتگردی ختم کرینگے ۔نوازشریف نے بتایاکہ سانحہ صفورا کے تمام ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ، آپریشن ضرب عضب کافیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ، اب خوشی ہے کہ آپریشن کے متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں۔

مزید خبریں :