12 جون ، 2015
اسلام آباد..........چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پتہ چلا کہ ہزاروں تھیلوں میں فارم پندرہ موجود ہی نہیں، جس کا مطلب ہے کہ ڈھائی کروڑ ووٹ غائب کردیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ جلد مزید حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے۔ عمران خان نے انکوائری کمیشن کا فیصلہ آنے تک قومی اسمبلی نہ جانے کا بھی اعلان کردیا۔