12 جون ، 2015
اسلام آباد...........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کچھ ہاتھ نہ لگا تو عمران خان فارم پندرہ نکال لائے،35 پنکچرکی بات کرنے والے نے تو خیبرپختون خوا میں پوری ٹیوب ہی پھاڑ دی۔ پرویز رشید نے سوال کیا کہ عمران خان عدالت میں مقدمہ کیوں نہیں لڑتے؟ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے، وہ عدالت میں اپنا مقدمہ لڑنے کے بجائے میڈیا ٹرائل میں مصروف ہیں، جھوٹ عدالت میں بولنا مشکل ہوتا ہے اور سچ عمران خان صاحب کے پاس ہے نہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری ہونے پر لوگ ایک سال انتظار نہیں کرتے، بلدیاتی الیکشن کا دن، دھونس، دھاندلی اور انارکی کا دن تھا۔