12 جون ، 2015
کراچی............ رینجرز نے مومن آباد پولیس اسٹیشن پر چھاپا مارکر گینگ وار میں ملوث پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سپاہی جان محمد پر گینگ وارمیں ملوث ہونے کا الزام ہے جس پر رینجرز نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس اہلکارکو تھانے سےحراست میں لیےجانےکے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واعے کے فوری بعد اعلیٰ پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق رینجرز نے تھانے کے اندر فائرنگ کی اور پولیس اہلکارجان محمد کو اغواکرکے لے گئے۔