پاکستان
12 جون ، 2015

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی..........محکمہ داخلہ سندھ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن ایف آئی اے کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔مقامی عدالت میں کل جعلی ڈگری کیس کی آخری سماعت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی ڈگری مقدمے کی سماعت جیل میں ہوگی، ایف آئی اے نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر سماعت جیل میں کرنے کی درخواست کی تھی اور یہ موقف اپنایا تھاکہ سٹی کورٹ میں سماعت کے موقع پر سینکڑوں افراد جمع ہوکر کار سرکار میں مداخلت کرتے ہیں،سماعت کے موقع پر آنے والے افراد اہلکاروں کو کام کرنے سے روکتے ہیں،جس کے باعث سیکورٹی خدشات پیدا ہورہے ہیں،محکمہ داخلہ سندھ کا جاری کردہ نوٹی فکیشن عدالت کوموصول ہوگیا ہے اور13جون کو مقدمے کی سماعت آخری بار سٹی کورٹ میں ہوگی،ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے 5 ملازمین کو اقبالی بیان کیلئے تیار کرلیاہے اورایف آئی اے کی جانب 13 جون کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت سے اقبالی بیان لینے کی درخواست کی جائے گی، پانچوں ملازمین جعلی ڈگریاں جاری کرنے والے شعبوں میں اہم عہدوں پر تعینات تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پانچوں ملازمین اقبالی بیان کیلئے رضاکارانہ طور پر تیار ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :