12 جون ، 2015
لندن .......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں،میاں نواز شریف قوم سے معافی مانگیںگورنربچارہ کیا کرے،انھیں تو پتا ہی نہیں کہ انکا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں،اگرمیں گورنرہوتا تو یہ سب سن کر استعفادے چکا ہوتا،کارکنوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ لفظ مکھی کو یاد رکھیں گے،جن لوگوں نے وزیراعظم کو شکایت کی انکے نام معلوم کررہا ہوں۔لندن سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک نے کہا کہ برطانیہ میں معاملہ عدالت میں ہے،اس حوالے سے کوئی مزید بات نہیں کرسکتا،برطانیہ میں میرے وکلا کیس لڑرہے ہیں،فیصلے کا انتظارہے،انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں میرے خلاف کیس چل رہا ہے،ایک سوال پر الطاف حسین نے کہا کہ اسلحہ چوری اور ڈکیتی کے پیسوں سے خریدا جاتا ہے،اسلحہ کھلے عام نہیں خریدا جاتا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم نوازشریف کے خلاف نہیں۔ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب،نوازشریف اورمیں مل جاتے ہیں،اے این پی کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرتے ہیں،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی بات کی جاتی ہے،مل کرسزا دیں گے۔