13 جون ، 2015
نئی دہلی........ بھارت میں ہونے والے بیڈمنٹن کے ایسا منفرد ٹورنامنٹ جس میں شرکت کیلئے برہمن ہونا لازمی ہے اور کھشتری ،شودر اور دیگر ذاتوں کے افراد کی انٹری بند ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں تفریق رکھنے والے بھارت نے کھیلوں کے میدان کو بھی نہ چھوڑا، ریاست کرناٹکا کے شہر بیلا گوی میں ایک فاؤنڈیشن کی جانب سے ہونے والے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے لیے اینٹریز جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کا فوکس کرناٹکا ، مہاراشٹرا اور گوا کے بیڈمنٹن پلئیرز ہیں اور وہ بھی صرف برہمن۔ اس تفریق پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ "اوپن" ایونٹ ہے تو پھر تفریق کیوںَ؟ جب کہ ایونٹ آرگنائزرز کہتے ہیں کہ یہ کمیونٹی ایونٹ ہے، جس میں صرف برہمنوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے، اس حوالے سے کرناٹاٹکا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ اگر یہ کمیونٹی ایونٹ ہے تو ٹھیک ہے لیکن ایسوسی ایشن اس ایونٹ کو recognize نہیں کرے گی۔ کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا تفرقانہ رویہ دیکھ کر کہا جارہا ہے کہ اپنی ہی ذاتوں میں تقسیم کا قائل بھارت، کسی اور کمیونٹی یا مذہب کو جمہوریت کا کیا حق دے گا؟؟۔