15 جون ، 2015
کنگسٹن.......ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں کینگروز نے کالی اندھی کو 277رن سے شکست دیکر سیریز 0-2سے جیت لی ہے۔ آج میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 16رنز 2وکٹون کے نقصان پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 114رنز کے اسکور پر 42اوور میں ڈھیر ہوگئی، کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیون اسمتھ میچ کے بہترین کھلاڑی اور جوش ہیزل وڈ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔