15 جون ، 2015
پشاور.......خیبر پختونخوا کابینہ نے نئے مالی سال کےلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ہے، بجٹ کا کل حجم 488 ارب روپے ہے جس میں ترقیاتی پروگرام کے لئے 174 ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا کا بینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ جس میں 488 ارب روپے کے صوبائی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی گئی۔بجٹ میں پندرہ سو سے زیادہ ترقیاتی کاموں کے لئے 174ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک ریلیف دیاگیاہے جبکہ میڈیکل الاونس میں پچیس فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت کو گذشتہ بجٹ کی طرح ترجیحات میں رکھا گیا ہے، بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔