پاکستان
12 مئی ، 2012

دریاوٴں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی، ارسا

دریاوٴں میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی، ارسا

اسلام آباد… انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کی آبپاشی کیلئے ملک بھر میں پانی کی قلت 45 فیصد سے کم ہو کر32فیصد رہ گئی ہے اور آئندہ دوروز میں یہ کمی 20فیصد رہ جائے گی ۔ ترجمان ارسا خالد رانا کے مطابق چیئر مین سید مظہر علی شاہ کی صدارت میں ارسا اتھارٹی کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 38ہزار کیوسک سے بڑھا کر 50ہزار کردی گئی ہے ، جبکہ پنجاب کو پانی کی فراہمی 67ہزار سے بڑھاکر 77ہزار کر دی گئی ہے ۔ بلوچستان کو 5ہزار سے بڑھاکر 6ہزار کیوسک ہو گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ کو 3ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دریاوٴں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے آئندہ دو روز میں پانی کی قلت 20فیصد تک رہ جائے گی۔

مزید خبریں :