پاکستان
12 مئی ، 2012

کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلر ظفر عرف کاکی گرفتار

کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلر ظفر عرف کاکی گرفتار

کراچی… کراچی سر سید پولیس کی کاروائی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سرسید پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ایک ملزم ظفر عرف کاکی کو گرفتار کر لیا ،ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق ملزم قتل ،اقدام قتل ،اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے چھ کارکنوں کے قتل میں بھی نامزد ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف شہر میں متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :