16 جون ، 2015
کراچی....... وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مکھی مرنے پر احتجاج کی بات میں نے شروع نہیں کی تھی، یہ کہا تھاکہ ہڑتالیں نہیں ہونی چاہییں ۔ امید ہے میری وضاحت سے رشید گوڈیل مطمئن ہوگئے ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور اور گرین لائن بس سروس کےلیے فنڈ دے رہے ہیں، جتنا سندھ حکومت کے فور منصوبے کیلیے رکھے گی وفاق بھی اتنی ہی رقم دیگا۔ کے فور کے لیے ڈھائی ارب میں سے 2ارب روپے جاری کرچکے ہیں، کراچی کی گرین بس منصوبے کیلیے 5 ارب روپے جاری کرچکے ہیں، گرین لائن بس منصوبے کےلیے تمام فنڈزوفاق فراہم کرے گا، گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے عوام کےلیےتحفہ ہے۔ ایم کیوایم کو بھی اس بات کو سراہنا چاہیے ،ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملائیں گے، کراچی سے حیدرآباد موٹروے کے منصوبے پر کام شروع ہوچکا،کراچی حیدرآباد موٹروے 2 سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ کراچی کے ترقیاتی فنڈ میں50فیصدوفاقی حکومت دے گی ۔