16 جون ، 2015
اسلام آباد.......سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جب پیپلز پارٹی ہلتی ہے سب ہل جاتے ہیں، کچھ دوستوں کے دل چھوٹے ہوتے ہیں، الیکشن کو میں گھما پھرا سکتا ہوں، صرف دوستوں کا ایمان چیک کررہا ہوں۔سابق صدر آصف زرداری نے آج اسلام آباد میں فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کیا ۔تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی، سابق چیئرمین سینیٹ نیربخاری اورسینیٹرشیری رحمان بھی شریک ہوئیں،اس موقع پر اخونزادہ چٹان نے بلاول بھٹو زرداری کو قبائلیوں کی جانب سے روایتی پگڑی پہنائی۔ آصف زرداری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان آئے تھے،ان کے ساتھ مستعفی ہوجاتے تو الیکشن اسی وقت ہوجاتا،ہم سیاسی گیم دیکھتے ہیں، سیاسی چالیں دیکھتے ہیں، وقت کا انتظار کرتے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کا ذکر کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مشرف کو نہیں، انہیں پتہ ہے کہ ملک کو کتنا خطرہ ہے؟ انتخابات پر بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ آر او الیکشن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت صبر کرلیا۔ ہوشیار، ہوشیار، ہوشیار، اب اگر ان کی کردار کشی کی گئی تو وہ سب کا کچا چٹھا کھول دیںگے۔