پاکستان
12 مئی ، 2012

ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی، پیپکو کا دعویٰ

ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی، پیپکو کا دعویٰ

لاہور… پنجاب بھر میں عوام کے شدید احتجاج کے بعد سہی ، آخر کار پیپکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی خوش خبری سنا ہی دی۔ اب شیڈول کے مطابق ہی بجلی جائے گی۔کئی کئی گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کو بے حال کر دیا۔ جب مختلف شہروں میں جلاوٴ گھیراوٴ ہوا تو حکومت نے بند پاور پلانٹس کو فوری طور پر تیل اور گیس کی فراہمی شروع کر دی جس سے بجلی کی پیداوار بڑھ گئی۔ اس وقت شارٹ فال صرف تین ہزار چھ سو میگا واٹ ہے بجلی کی پیداوار 11 ہزار 8 سو جبکہ طلب 15 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔ پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مرحلہ وار کم کر کے 6 سے 8 گھنٹے پر لے آئیں گے۔ شہریوں اور کاروباری افراد نے لوڈ شیڈنگ میں کمی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید خبریں :