12 مئی ، 2012
اسلام آباد…منصوبہ بندی کمیشن کے ممبر توانائی شاہد ستار نے کہا ہے کہ تھرکول سے گیس بنانے میں کامیابی نہیں ہوئی اور ثمر مبارک مند کا منصوبہ ناکام رہا ہے یہ شعلہ صرف 4 گھنٹے جلا اور پھر بند ہوگیا۔ اسلام آباد میں تیل و گیس کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تھرکول سے گیس بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد توانائی کے مسائل کا حل نہیں کیونکہ صارفین کو گیس کی مجموعی قیمت 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور ایل این جی آنے سے یہ قیمت 8 ڈالر تک پہنچے گی ، اس طرح ایل این جی آنے سے گیس دگنی مہنگی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران اور سبسڈی ختم ہوتو معیشت 10 فی صد پر ترقی کرے اور یہ بحران اور سبسڈی معیشت کو سالانہ 6 فی صد نقصان پہنچ رہے ہیں۔