پاکستان
12 مئی ، 2012

پاکستان جنوبی ایشیا کی اقلیتوں کیلئے تحفظ کی علامت ہے، شہباز شریف

پاکستان جنوبی ایشیا کی اقلیتوں کیلئے تحفظ کی علامت ہے، شہباز شریف

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی اقلیتوں کے لئے تحفظ کی علامت ہے۔ جنوبی ایشیا کی دلت کمیونٹی کے اسکالرز سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں، اسی لئے پاکستان میں ہندووٴں سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کی سماجی بھلائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے دانش اسکول سسٹم کے ذریعے امیر اور غریب کے درمیان حائل خلیج کو کم کیا ہے۔

مزید خبریں :