17 جون ، 2015
کراچی ......محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہےجبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔