17 جون ، 2015
اسلام آباد ......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ مسلح افواج آپریشن ضرب عضب میں موثر کردار ادا کررہی ہیں ، ایسے حالات میں فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید نامناسب بات ہے ، تنقید سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے و الوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اورسیاسی قیادت میں ہم آہنگی نےجمہوریت کومضبوط کیاہے،مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے،ایسے حالات میں اہم ادارے پرتنقید نا مناسب اقدام ہے۔وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے نازک مرحلے پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے ،سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے سے ہی ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔