17 جون ، 2015
لاہور .....آئندہ مالی سال کے بجٹ کیخلاف لاہور میں کلرکوں کا مال روڈ پر دھرناجاری ہے جبکہ احتجاج کے دوران ایک کلرک بے ہوش ہوگیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کےزیر اہتمام کلرکوں کا احتجاج دوسرےدن بھی جاری ہے ۔کلرکوں کا کہنا ہےکہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔ایپکاکےزیراہتمام کلرکوں نےپنجاب اسمبلی کےسامنےمال روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین اس دھرنےمیں شریک ہیں ۔شرکا کا کہنا ہے کہ حکومت نےمہنگائی کے تناسب سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔انہوں نےتنخواہوں میں اضافےاور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کئےجانےسمیت ماضی میں کئےگئےتمام وعدےپورے کرنےکا مطالبہ کیا۔اپیکا پنجاب کے صدر حاجی محمد ارشاد کا کہنا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن لےکر ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرینگے۔