پاکستان
17 جون ، 2015

دادو:جوہی کے سیم نالےمیں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

دادو:جوہی کے سیم نالےمیں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

دادو......دادوکی تحصیل جوہی میں سیم نالے میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئےہیں۔ڈوبنے والے تینو ں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔جوہی کے سیم نالے کے قریب بچے مویشی چرارہے تھے اس دوران ایک بچی سیم نالے میں گرگئی ،جس کو بچانے کی کوشش میں 2مزیدبچے بھی سیم نالے میں گرگئے اورڈوب گئے ۔تینوں بچوں کی لاشیں مقامی افرادنے نالے سے نکالیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 15سال کا عمران ،9سال کی سپنا اور7سال کی شگفتہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :