پاکستان
12 مئی ، 2012

ہم خیال پنجاب کے صدر عطا مانیکا ناراض،عہدہ چھوڑ دیا

ہم خیال پنجاب کے صدر عطا مانیکا ناراض،عہدہ چھوڑ دیا

لاہور…ہم خیال پنجاب کے صدر عطا مانیکا نے ناراض ہو کر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا کو اپنا رد عمل دیتے ہوئے عطا مانیکا نے کہا کہ ہم خیال پنجاب گروپ خود ہی اجلاس کرتا رہا ہے،مجھے نہ کسی اجلاس میں بلایا گیا اور نہ ہی کوئی مشاورت کی گئی اس لئے میں نے مسلم لیگ ہم خیال پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پنجاب میں میرے سوا ہے ہی کیا،ایک میاں آصف ہیں،جن کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔

مزید خبریں :