12 مئی ، 2012
لاہور…لاہورمیں ڈینگی سے آگاہی کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آج سے لاہور میں ڈینگی مچھر مکاوٴ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ڈینگی آگاہی مہم کا آغاز گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبان پورہ میں سیمینار سے کیا گیا جس میں صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم این اے ملک پرویز نے شرکت کی۔سیمینارسے خطاب میں خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈینگی مچھر کے خلاف مہم میں مختلف ٹیمیں گھر گھر جا کر لاروے کا پتہ چلائیں گی اس سلسلے میں 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 10 ماہرین حشریات،30 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 100 رضا کاروں پر مشتمل ہوں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپرے اور فوگنگ صرف ان گھروں میں کی جائے گی جہاں لاروا کی نشان دہی ہو گی۔