پاکستان
12 مئی ، 2012

نواب شاہ :ن لیگ کی گوزرداری گوریلی میں کارکنان گتھم گتھا

نواب شاہ …نواب شاہ میں مسلم لیگ ن کی گو زرداری گوریلی میں شدید بد نظمی اور ہاتھا پائی ہوئی۔نواب شاہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے دوارن کارکنان کے دوگرپوں کے درمیان معمولی بات پر ہاتھاپائی اور جھگڑا ہوتا رہا۔ اس دوران پارٹی کے رہنماوں نے کئی مرتبہ بیچ بچاوٴ کرانے کی کوشیش کیں تاہم کارکنان کے درمیان تلخ کلامی کے بعدہاتھا پائی ہوئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا کارکنان کے جھگڑے کے دوران جلسہ کی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :