پاکستان
12 مئی ، 2012

نوجوان ڈاکٹروں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کردیا

پشاور…نوجوان ڈاکٹروں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کردیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر حیدر علی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہاوٴس آفیسرز کے ماہانہ وظائف میں سالانہ اضافے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا۔ انہیں نے وظائف سے ٹیکس کی کٹوتی ختم کرنے، سروس اسٹرکچر کی منظوری اور ڈاکٹروں کا استحصال بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایم اوز کی تعداد بڑھانے اور صحت کے بجٹ میں مناسب اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :