12 مئی ، 2012
اسلام آباد … ڈی جی ایف آئی اے کے تقرر پر عملدرآمد روک دیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے کے نئے سربراہ کے تقرر میں حکومت ابہام کا شکار ہوگئی ہے۔ گزشہ روز جاری کئے جانے والے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد کو رات گئے نئے حکم نامے سے روک دیا گیا حکومت نے گزشتہ روز سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ظفرعباس لک کو ڈی جی ایف آئی اے جبکہ ان کے پیشرو جاوید اقبال کو سیکریٹری انسداد منشیات عہدے پر تعینات کیا تھا، ان تقرریوں کے نوٹی فکیشن کے بعد دونوں آفیسرز نے اپنے پہلے والے عہدوں کا چارج بھی چھوڑ دیا تھا تاہم رات گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک اور نوٹی فکیشن جاری کیا، اس میں دونوں آفیسرز کے نئے تقرر پر احکامات کو روک دیا گیا ۔