کھیل
19 جون ، 2015

گال ٹیسٹ کا تیسرا دن:سری لنکن پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کرینگے

 گال ٹیسٹ کا تیسرا دن:سری لنکن پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کرینگے

گال ........پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم گال ٹیسٹ کے تیسرے دن آج اپنی پہلی نامکمل اننگز 178رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کرے گی۔گال ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی خراب موسم کے باعث 64 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہواجس میں سری لنکا کے اوپنر کوشل سلوا نے شاندار بیٹنگ کی۔کرونارتنے تو 21 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔پھر سنگاکارا اور کوشل نے 112 رنز کی شراکت بنائی،سنگاکارا 50 رنز بناکر لوٹے،ان کے بعد آنے والے تھری مانے بھی آٹھ رنز ہی بنا سکے۔آج کھیل کے تیسرے دن کوشل سلوا 80 اور کپتان اینجلو میتھیوز 10 رنز کے ساتھ دوبارہ میدان میں آئیں گے۔ سری لنکا کا مجموعی اسکور تین وکٹ پر 178 رنزہے۔

مزید خبریں :