کھیل
19 جون ، 2015

بنگلا دیش سے ممکنہ شکست،کول کپتان ایم ایس دھونی اپنا تحمل کھو بیٹھے

بنگلا دیش سے ممکنہ شکست،کول کپتان  ایم ایس دھونی  اپنا تحمل کھو بیٹھے

ڈھاکا........دنیائے کرکٹ میں کول کپتان کہلانے والے ایم ایس دھونی بنگلا دیش سے ممکنہ شکست پر اپنا تحمل بھی کھو بیٹھے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کو دنیائے کرکٹ کاکیپٹن کول سمجھا جاتا ہے،لیکن شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ان کا انداز کچھ بدلہ بدلہ سا ہے،ممکن ہے بنگلا دیش سے ممکنہ شکست دیکھتے ہوئے وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہوں۔تب ہی انہوں نے حریف بولرمستفیض کو زور کی کہنی مارکر زخمی کر دیا ۔مسفیض کو گراؤنڈ سے باہر جانا پڑالیکن جب وہ واپس آئے تو انہوں نے بھی اپنا غصہ بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر کے نکالا،میچ میں پانچ وکٹ حاصل کیں۔بہر حال دھونی کےلیے بھی یہ میچ یادگار رہے گا۔صرف بنگلادیش سے 79 رنز کی شکست کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے کئیریر پر لگنے والے اس بد نماداغ کی وجہ سے بھی۔

مزید خبریں :