12 مئی ، 2012
لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنز لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سبحان احمد نے کہا کہ کرکٹ چیمپئنز لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت خوش آئند ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید بہتری کی جانب لے جائیں گے۔ سبحان احمد نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز لیگ کے معاملہ پر بی سی سی آئی سے رابطہ میں تھا ۔