کھیل
12 مئی ، 2012

جونیئر ایشیا کپ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو 100فیصد پرفارم کرنا ہوگا، احمد عالم

جونیئر ایشیا کپ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو 100فیصد پرفارم کرنا ہوگا، احمد عالم

ملاکا … جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کے کوچ احمد عالم کا کہنا ہے کہ ٹرافی جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو 100 فیصد پرفارمنس دینا ہوگی۔ ملائیشیا کے شہر ملاکا میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، جبکہ ملائیشیا کی ٹیم بھی اپنے گروپ میں سرفہرست تھی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 6-1 جبکہ ملائیشیا نے بھارت کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ احمد عالم کا کہنا ہے کہ فائنل کیلئے پلیئرز نے بھرپور تیاری کی ہے، ٹرافی جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو 100 فیصد پرفارمنس دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو آسان حریف تصور نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نے حال ہی میں ہونیوالی جونیئر ٹیسٹ سیریز میں ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔

مزید خبریں :