21 جون ، 2015
ہالی وڈ......... اگر آپ جانی ڈیپ کا شاندار اور عالیشان گھر خریدنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے بس آپ کو خرچ کرنا ہوں گے صرف 26 ملین ڈالرز۔12 کمرے ،12 باتھ روم ،درجنوں عمارتیں ، کئی گیسٹ ہاؤس ،کیفے ،ورک شاپ، گیراج ،سوئمنگ پول، گارڈن ایریا، اسکیٹ بورڈ پارک، یہ سب موجود ہیں ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کے فرانس والے گھر میں ،جس کی مالیت ہے صرف 26 ملین ڈالر،جانی ڈیپ اب اپنے اس گھر کو بیچنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔فرانس کے علاقے سینٹ ٹروپیز میں37 ایکڑ پر پھیلی ہوئی پراپرٹی ہالی ووڈ اداکار نے 2001 میں خریدی جس سے 25 میل دور بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کا بھی گھر موجود ہے۔اس گھر کو جانی ڈیپ نے خود سجایا ہے۔