کھیل
12 مئی ، 2012

سہیل تنویر ٹی 20 ٹورنامنٹ میں وورسٹر شائر کاوٴنٹی کی نمائندگی کرینگے

سہیل تنویر ٹی 20 ٹورنامنٹ میں وورسٹر شائر کاوٴنٹی کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد … پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر سہیل تنویر نے انگلش کاوٴنٹی وورسٹر شائر سے معاہدہ کرلیا ہے، وہ رواں سال کاوٴنٹی کی جانب سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ وورسٹر شائر کاوٴنٹی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو روڈز کے مطابق سہیل تنویر کو سعید اجمل کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سعید اجمل کو پاکستان ٹیم نے ریلیز نہیں کیا تھا اس لئے سہیل تنویر ٹی 20 کپ میں وورسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل تنویر پاکستان کیلئے 19 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کاوٴنٹی سے معاہدے پر بے حد خوش ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے کاوٴنٹی کو ٹی 20 چیمپئن شپ جتوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :