22 جون ، 2015
ممبئی....... بنگلا دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی ہےدورہ بنگلا دیش میں بھارتی ٹیم کی پہ در پہ ناکامیوں نے ایم ایس دھونی کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔بنگلا دیش نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔بنگلا دیش سے تاریخی شکست کے بعد اب تمام توپوں کا رخ کپتان دھونی کی جانب ہے ۔غیر تو چھوڑیں اپنے بھی دھونی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی قائد بھی کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ اگر ان کا کپتانی چھوڑنا بھارتی کرکٹ کے لیے اچھا ہےتو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔دھونی نے ساتھ ہی واضح بھی کر دیا کہ وہ کبھی کپتانی کی لائن میں نہیں رہے،یہ ان کے لیے ایک جاب اور ذمہ داری ہے۔