22 جون ، 2015
باکو.......آزربائیجان میں جاری یورپین گیمز میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،اسپین نے روڈ سائیکلنگ ریس میں سونے کا تمغہ جیتا،تو جمناسٹک میں روس اور بیلجئیم کے ایتھلیٹ چھائے رہےباکو میں مردوں کی سائیکلنگ روڈ ریس میں زبردست مقابلہ ہوا۔اسپین کے Sanchez Gil نے پانچ گھنٹے 27منٹ اور 25 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔سلور میڈل یوکرائن اور برانز چیک ری پبلک کے نام رہا۔RHYTHM GYMNASTICS کے انفرادی مقابلے میں روس کی جمناسٹ نے گیمز میں تیسرا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔یوکرائن اور بیلا روس کی جمانسٹ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ویمنز کے ACROBATIC GYMNASTIC کا طلائی تمغہ بیلجیئم کے پاس گیا۔روس کے حصے میں سلور اور بیلا روس کو برانز میڈل ملا۔ڈائیونگ میں برطانیوی پیراک چھائے رہے،ویمنز کی تین میٹر اسنوبورڈ۔اور دس میٹر پلیٹ فارم کے گولڈ میڈل اسی کے نام رہے۔واٹر پولو مینز کے فائنل میں سربیا نے اسپین کو سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔