کاروبار
22 جون ، 2015

دو ہفتوں سے پاکستان اسٹیل کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا

دو ہفتوں سے پاکستان اسٹیل کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا

کراچی .......گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان اسٹیل کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کو معمول کے مقابلے میں صرف 25 فیصد گیس فراہم کی جارہی ہے۔پاکستان اسٹیل ترجمان کے مطابق گیس پریشر میں کمی سے پیدواری عمل شدید متاثر ہورہا ہے جبکہ ادارے کی بھاری مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اگر گیس قلت سے فرنس بند ہوگیا تو اسے دوبارہ چلانے میں ڈیڑھ ماہ تک لگ جائیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ سوئی سدرن کی بار بار یقین دیہانیوں باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب سوئی سدرن کا موقف ہے کہ پاکستان اسٹیل کو گیس فراہمی معمول کے مطابق ہے، گیس پریشر میں کسی قسم کی کمی نہیں۔

مزید خبریں :