پاکستان
23 جون ، 2015

کراچی کے کئی علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی کے کئی علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ جاری

کراچی .......کراچی کے کئی علاقوں میں اب بھی بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ملیر، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاون ، نیو کراچی، ناظم آباد اور گلستان جوہر کے بیشتر علاقوں میں اب بھی کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری کئی کئی گھنٹے شکایات درج کرانے کیلئے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر قطار لگائے کھڑے رہتے ہیں ۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تمام عملہ اور افسران اپنے اپنے علاقوں میں فنی خرابی دورکرنے میں مصروف ہیں جبکہ شہر کے 99 فیصد فیڈر ز معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں :