پاکستان
23 جون ، 2015

ڈاکٹر عامر لیاقت کی جناح اسپتال کراچی سے براہِ راست ٹرانسمیشن

ڈاکٹر عامر لیاقت کی جناح اسپتال کراچی سے براہِ راست ٹرانسمیشن

کراچی......ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کراچی میں جاری قیامت خیز گرمی میںآج جناح اسپتال سے رمضان شریف کی براہ راست نشریات پیش کی۔ڈاکٹر عا مر لیاقت آج جناح اسپتال پہنچے، جہاں مریضوں اور تیمارداروں کا برا حال تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی آمد نے گرمی کے شکار مریضوں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں اپنی پریشانیوں سے نمٹنے کی ہمت عطا کی۔ جناح اسپتال میں پاک فوج کی جانب سے ایک ریلیف کیمپ بھی لگایاگیا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاک فوج کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گرمی سے مرنے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کرائی۔

مزید خبریں :