24 جون ، 2015
اسلام آباد........تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پوری اپوزشین نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر متفقہ طور پر دونوں وزیروں سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے،حکومت کی ناکامی کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گے۔ یہ بات انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔