24 جون ، 2015
برج ٹائون ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر بارہویں کرکٹر بن گئے ہیں۔شعیب ملک ان دنوں ویسٹ انڈیز میں کریبین پریمیر لیگ میں شریک ہیں ، جہاں انہوں نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنے5 ہزار رنز مکمل کرلیے ۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر بارہویں کرکٹر ہیں۔