24 جون ، 2015
ممبئی ......سلمان خان کی آنے والی نئی ایکشن رو مینٹک فلم" بجرنگی بھائی جان " کیلئے پاکستانی پاپ اسٹار عاطف اسلم کے گانے"تو چاہیے"کی وڈیو جاری کردی گئی۔بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی آنے والی نئی ایکشن رو مینٹک بالی ووڈ فلم" بجرنگی بھائی" جان کیلئے پاکستانی پاپ اسٹار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے تو چاہیے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ تو چاہیے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے، جس کی ویڈیو میں سلمان خان اور کر ینہ کپور کو خوشگوار مو ڈ میں دیکھا یا گیا ہے۔اس فلم میں سلمان خان نا صرف ایکشن میں نظر آئینگے بلکہ ایک پاکستا نی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دینگے۔کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پاکستا نی لڑکی کے گر د گھو م رہی ہے، جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جا تی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جا نا نا ممکن ہو جاتا ہے۔بجر نگی بھائی جان یعنی سلما ن خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیر خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پا کستان پہنچانے کیلئے سر گرم ہو جاتے ہیں ۔اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کر دار ادا کر ہے ہیں جسے اس چھوٹی عید پر دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔