پاکستان
24 جون ، 2015

ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہوں گی، عابد شیر علی

ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہوں گی، عابد شیر علی

اسلام آباد.......وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پر بھارت سے فنڈنگ لینے کا جو الزام سامنے آیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الزامات کا جواب ایم کیو ایم کو خود دینا ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کپیٹل ٹاک‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایم کیو ایم کی فنڈنگ کرنے کی تحقیقات ہو گی۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ اس الزام کا جواب خود ایم کیو ایم کو دینا ہوگا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پر بہت سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ ایوان کے اندر بیٹھی جماعتوں کے ساتھ مسلح افواج کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

مزید خبریں :