24 جون ، 2015
کراچی.......تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم نے ایم کیو ایم کا پول کھول دیا ہے۔عمران اسماعیل نے مطالبہ کیا کہ ان انکشافات کے بعد وزیر داخلہ فوری طور پر بی بی سی سے ثبوت حاصل کرکے کارروائی کریں۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان یا ’’را‘‘ سے پیسے لینے والا پاکستان کا دشمن ہے،ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔