24 جون ، 2015
کراچی........کراچی میں درجہ حرارت بتدریج کم ہورہا ہے جس سے موسم جزوی ابر آلود ہوگیا لیکن بارش کا ابھی کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن جولائی میں شروع ہوگا۔شہر میں سورج کی بادلوں سے آنکھ مچولی رہی،درجہ حرارت بھی 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہا گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تو عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ کراچی میں جولائی تک گرمی کم ہی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں بننے والا بارش کا سسٹم بھارت کے شہر گجرات پہنچ گیاہے جس کی وجہ سے اس بار مون سون کے دوران بھی کراچی پر بادل کم برسیں گے جبکہ اندرون سندھ اور بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ شہر میں جنوب مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث موسم بہتر ہوا ہے۔ منصوعی بارشوں کو برسانے کے لیے کراچی میں مسلسل بادلوں کا ہونا ضروری ہے لیکن شہر میں موسم مکمل ابر آلود نہیں ہے۔