پاکستان
24 جون ، 2015

لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

ملتان......آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل کو فوجی اعزاز کے ساتھ ملتان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد کی نماز جنازہ گیریژن اسپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر حسنات گیلانی، میجر جنرل فرحت عباس ثانی، دیگر اعلیٰ فوجی افسروں، جوانوں اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد کو فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید خبریں :