پاکستان
24 جون ، 2015

یہ کہنا ناقابل یقین ہے کہ ایم کیو ایم نے ’’نو کمنٹس‘‘کہا، محمد انور

یہ کہنا ناقابل یقین ہے کہ ایم کیو ایم نے ’’نو کمنٹس‘‘کہا، محمد انور

لندن........رہنما ایم کیو ایم محمد انور نے کہا ہے کہ بی بی سی کا یہ کہنا ناقابل یقین ہے کہ انکی خبر پر ایم کیو ایم نے’’نوکمنٹس‘‘کہہ دیا۔محمد انور نے بی بی سی کی رپورٹ کے اس جملے کی تردید کی ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت سے فنڈنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ایم کیو ایم نے نو کمنٹس کہا۔محمد انور نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی طرف سے یہ نہیں کہا گیا، بلکہ بی بی سی کی اسٹوری پر ایم کیو ایم نے تفصیلی ای میل بھیجی تھی۔

مزید خبریں :