کھیل
13 مئی ، 2012

جونیئرہاکی ایشیا کپ:فائنل آج پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان

جونیئرہاکی ایشیا کپ:فائنل آج پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان

کولالمپور…جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں،جیت کے لیے پر عزم ہیں ملاکا میں جاری ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا،ہوم ٹیم ملائشیا اور پاکستان کی ٹیموں نے فائنل کی تیاری کے لیے ایک روز پہلے بھی بھرپور ٹریننگ کی، قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں،تین سال بعد ٹائٹل جیتنے کا موقع مل رہا ہے،وہ جیت کے لیے جیت کے لیے پر عزم ہیں،قومی جونیئر ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے،جبکہ سیمی فائنل میں اس نے کوریا کو شکست سے دوچار کیا تھا،،جبکہ ملائشیا نے بھارت کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں :