13 مئی ، 2012
کراچی…کراچی میں ہونے والی امن سائیکل ریس وزیر احمد نے جیت لی۔ مزار قائد سے شروع ہونے والی 50کلومیٹرپر مشتمل وزیر بروہی نے ایک گھنٹہ 33منٹ میں جیتی،اُن کا کہنا ہے کہ مقابلے ہوں گے تو ان کے حالات بھی بدلیں گے۔مقابلے میں نورعالم دوسرے جبکہ عبدالوہاب تیسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان کا کہناہے کہ اسپونسرز کی کمی کے باعث ایونٹس تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کرانے کی ضرورت ہے۔