کھیل
28 جون ، 2015

کوپا امریکا فٹبال :برازیل کوکوارٹرفائنل میں شکست ، ایونٹ سے باہر

 کوپا امریکا فٹبال :برازیل کوکوارٹرفائنل میں شکست ، ایونٹ سے باہر

سان تیاگو..........کوپا امریکا فٹبال کے کوارٹر فائنل میں پیرا گوائے نے سابق عالمی چیمپین برازیل کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔میچ کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا آخری کوارٹر فائنل میں بھی دلچسپ مقابلہ ہوا،برازیل کو پندرہویں منٹ میں برتری مل گئی ،جوہاف ٹائم تک برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں پیراگوئے نےزبردست حملہ کیا،پنالٹی باکس میں برازیلی ڈیفینڈر کاہینڈ بال ہوا اور پیراگوئے کو پنالٹی مل گئی۔پنالٹی پر Gonzalez نے گول بنایا اور میچ ایک ایک گول سے برابرکر دیا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیےپنالٹی شوٹ آوٹ کا سہارا لیاگیا۔برازیل کے DOUGLAS COSTA نےپنالٹی مس کر دی.میچ کی فیصلہ کن پنالٹی GONZALEZ نے لگائی اور پیراگوئے کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل چلی اور پیرو کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :