کاروبار
13 مئی ، 2012

تھرکول پراجیکٹ کے مزید 4 کنووٴں کو آگ لگادی گئی، ڈاکٹر ثمر مبارک

تھرکول پراجیکٹ کے مزید 4 کنووٴں کو آگ لگادی گئی، ڈاکٹر ثمر مبارک

اسلام آباد … ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھرکول پاور پراجیکٹ کے مزید 4 کنووٴں کو آگ لگادی گئی ہے اور ان سے آئندہ ہفتے گیس بننا شروع ہوجائے گی، ان کا کہنا ہے کہ مئی کے آخر میں ان کنووٴں سے ملنی والی گیس کا شعلہ جلایا جائے گا۔ جیو نیوز کے نمائندہ حنیف خالد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ تھر کول پاور پراجیکٹ سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 4 روپے ہوگی جبکہ رینٹل، تھرمل اور فرنس آئل سے بجلی کی فی یونٹ لاگت اوسطاً 20 روپے ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تھرکول کے ذخائر سے روزانہ 50 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہا ہے کہ چین سمیت متعدد ممالک کی کمپنیاں تھر کول پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پراجیکٹ کے مزید 4 کنووٴں کو آگ لگادی گئی، جن سے آئندہ ہفتے گیس بننا شروع ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں گیس کا شعلہ جلایا جائے گا۔

مزید خبریں :