29 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا گوٹھ سمیت تمام مقدمات میں ملوث3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی ہے۔سانحہ صفورا گوٹھ کے سلسلے میں گرفتار 3 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کے تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے جبکہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کی جائے ، جس پر عدالت نے 3 ملزمان سعد عزیز،طاہر حسین اور اسد الرحمنٰ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی ۔ملزمان سانحہ صفورا،امریکی ڈاکٹر ڈائبرا لوبو ،پولیس پر حملوں اور دیگر مقدمات میں نامزد ہیں۔